تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عازمین حج اپنی آن لائن رجسٹریشن کرالیں، ویب سائٹ کا اجرا

ریاض: سعودی وزارت حج وعمرہ نے عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ کا اجرا کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج کے خواہش مند مقامی اور مقیم غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے ویب سائٹ جاری کی ہے۔

حج سے متعلق ویب سائٹ پر پہلے مرحلے کے لیے رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگیا ہے اور رجسٹریشن کا یہ عمل 13 ذی القعدہ کو رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔

عازمین حج اس ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

سعودی وزارت نے بتایا کہ اس سال 18 سے 65 برس کی عمر کے شہری اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو حج کے لیے رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

سعودی حکومت نے حج کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیا

وزارت کا مزید کہنا تھا کہ اس مرتبہ 60 ہزار عازمین، حج ادا کریں گے۔ خواہش مند افراد کے لیے ویکسینیشن لازمی ہے، اور وہ افراد جن کی صحت بہتر ہو اور وہ کسی قسم کے وبائی مرض میں مبتلا نہ ہوں۔

نائب سعودی وزیرحج کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے اس سے قبل حج ادا نہیں کیا انہیں ترجیج دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -