تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نیویارک کی سڑکوں پر بھوتوں کا راج

ہیلووین کا تہوار دنیا کے مختلف ممالک میں جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے امریکا میں نیویارک کی سڑکیں بھی ہیلووین کے موقع پر بھوت نگر بن گئیں۔

ہیلووین کا تہوار بالخصوص مغربی ممالک میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے جس میں لوگ مافوق الفطرت بھوت پریتوں کا خوفناک روپ دھارتے ہیں، گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس تہوار میں جدت آتی جا رہی ہے۔

امسال بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح امریکا میں بھی ہیلووین کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، اس موقع پر نیویارک کی سڑکیں بھوت نگر میں تبدیل ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی سڑکوں پر ہر طرف منہ چڑاتے بھوت، گردن مٹکاتے ڈھانچے، دانت دکھاتی چڑیلیں، خون آشام بلائیں اور دیگر خوفناک کارٹون کریکٹر مٹر گشت کرتے نظر آئے۔

اس موقع پر ہیلووین میں شریک افراد نے وہ خوفناک روپ دھارے ہوئے تھے کہ اگر عام حالات میں کسی شخص کا ایسی صورت سے سامنا ہوجائے تو شاید اس کا سانس رک جائے لیکن تہوار میں سب کو پتہ تھا کہ یہ سب کھیل تماشا ہے اس لیے لوگ خوفزدہ ہوئے بغیر اس سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

نیویارک میں ہونے والی ہیلو وین پریڈ میں منچلوں نے نہ صرف لوگوں کو ڈرایا بلکہ خوب موج مستیاں بھی کیں، پریڈ کے دوران بینڈ کی دھن پر کچھ منچلوں نے رقص کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔

Comments

- Advertisement -