اشتہار

حماس نے یروشلم فائرنگ کی ذمہ داری قبول کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے آج یروشلم میں ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری قبول کر لی۔

الجزیرہ کے مطابق یروشلم کے قریب ٹنل چیک پوائنٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے قبول کی ہے جس کے ارکان مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود ہیں۔

ایک بیان میں گروپ نے کہا کہ اس کے کچھ ارکان نے بیت لحم اور مقبوضہ مشرقی یروشلم کے درمیان "فوجی چوکی پر دشمن کی فوجوں پر حملہ کیا ہے۔

- Advertisement -

بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ میں متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے” میں کامیاب رہے ہیں یہ حملہ غزہ میں "شہیدوں … کا بدلہ لینے” کے لیے کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے فائرنگ میں ایک اسرائیلی فوجی کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں