حماس نے اسرائیل کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے فلسطینی دھڑوں سے مشاورت کی ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت- حماس کی قیادت نے فلسطینی دھڑوں کے رہنماؤں کے ساتھ متعدد مشاورتی اجلاس اور رابطے کیے ہیں جن میں دوحا میں جاری مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی گئیں۔
ان مشاورتوں کے دوران فلسطینی دھڑوں کے قائدین نے مذاکرات کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ مرحلے اور اس کے تقاضوں کے لیے قومی سطح پر تیاری کی ضرورت پر زور دیا۔
- Advertisement -
حماس کی قیادت اور مختلف قوتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی تکمیل تک مشاورت اور رابطے جاری رکھے جائیں گے، کیونکہ یہ مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات ایک جامع اور واضح معاہدے پر منتج ہوں گے۔