اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

حماس رہنما کا فضل الرحمان سے رابطہ، اسرائیل کیساتھ جنگ پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما ابوالولید خالد مشعل نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ کیا۔

جے یو آئی (ف) کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ابوالولید خالد مشعل نے فضل الرحمان کو اسرائیل کے ساتھ جنگ کی صورتحال سے آگاہ کیا اور ’یوم طوفان اقصیٰ‘ منانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، اپنے فلسطینی بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کے وحشیانہ سلوک کا نوٹس لیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں