12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’امریکا اسرائیلی جارحیت ختم کرنا چاہتا ہے‘ تو۔۔ حماس کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ‘شہری اموات کو کم کرنے’ کے امریکی مطالبات کا مذاق اڑایا ہے۔

بیروت میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے عہدیدار اسامہ حمدان نے کہا کہ اگر امریکا "اسرائیلی جارحیت” کو ختم کرنا چاہتا ہے تو وہ واشنگٹن میں اپنے سفیر کو سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قراردادوں کو ویٹو کرنے سے روکنے کی ہدایت کرے۔

حمدان نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے اسرائیل کے لیے "شہری ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے مسلسل کالز کرنا ہمارے لوگوں کے خون کی صریحاً بےتوقیری اور بے عزتی کو ظاہر کرتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کسی بچے یا شیر خوار یا عورت یا بوڑھے سے بہنے والے خون کا ہر قطرہ [اسرائیلی] قبضے اور امریکی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

عہدیدار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کو بھی سراہا جس میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس کی بھاری اکثریت میں حمایت کی گئی تھی اور صرف امریکہ، اسرائیل اور آٹھ دیگر ممالک نے اس کی مخالفت کی تھی۔

حمدان نے کہا کہ یہ ووٹ اسرائیل کی تنہائی کو ظاہر کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں