اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

اسرائیلی فوجی مردہ فوجیوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے، ابو عبیدہ، نئی ویڈیو جاری

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کی القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فورسز پر حملے کی نئی فوٹیجز جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حماس القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہم نے گزشتہ روز 9 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا، کئی اسرائیلی فوجی مردہ فوجیوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دو مزید فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے، جب کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران اسرائیل کی 62 فوجی گاڑیاں تباہ کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت حانون میں اسرائیلی فورسز کی گاڑیوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا، ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ میدان میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد جلد یا بہ دیر اسرائیل تک پہنچ جائے گی۔

انھوں نے کہا بیت حانون میں ایک اپارٹمنٹ جس میں دشمن کے فوجیوں کو رکھا گیا تھا، اسے تباہ کر دیا گیا، ہم دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کا غزہ کی گلی گلی میں تعاقب کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں