تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کا بھی افغانستان چھوڑنے کا ارادہ؟

کابل: طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی کا کہنا ہے کہ جب ہم کابل آئے تو حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات ہوئی، دونوں ڈرے ہوئے اور ملک چھوڑنا چاہتے تھے۔

اپنے ایک بیان میں افغان طالبان کے رہنما نے بتایا کہ حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کو ملاقات کے دوران حوصلہ دیا کہ ملک نہ چھوڑیں، ہم نے گلبدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھی یقین دہانی کرائی گئی، ہم نے امارت اسلامی کے قیام کا اعلان کیا ہے، افغانستان کی عظیم فتح پر عالم اسلام کو مبارک باد دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے بھرپور کوششیں کررہے ہیں، آج کے بعد افغانستان سے جنگ ،خون ریزی کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، امن کی کوشش کررہے ہیں۔

کابل ایئرپورٹ پر فائرنگ، سیکیورٹی اہلکار ہلاک، پنجشیر میں جھڑپ، 300 طالبان ہلاک

خلیل الرحمان حقانی نے کہا کہ دنیا کو پتہ ہے کہ افغان تاریخ 5ہزارسال پرانی ہے، تمام مکاتب فکر کے علما کا تعاون حاصل ہے، افغان قوم نے کبھی کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا، ہمارےساتھ ماضی میں بہت ظلم ہوئے ہیں۔

رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو بھی ملک چھوڑ کر جانے کی ضرورت نہیں، جنہوں نے ہمارے ساتھ جنگ کی ان سب کے لیے عام معافی کااعلان کیا، ہم نے دشمن کو سیاسی اور جنگی میدان میں شکست دی۔

Comments

- Advertisement -