اشتہار

پاکستان، آذربائیجان کے درمیان ایل این جی معاہدے پر حماد اظہر کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی معاہدے پر حماد اظہر کا ردعمل آگیا، انھوں نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ایل این جی کا اب تک کا بدترین معاہدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی کے معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے حماد اظہر نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ایل این جی کا اب تک کا بدترین معاہدہ ہے، پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بیچنے والے تاجر کو پہلے انکار کا حق مفت دیا ہے۔

حماد اظہر کے مطابق عالمی سپلائرز میں آذربائیجان کے لیے قیمت کی دریافت کے طریقہ کار تک کو کم کر دیا گیا، یہ معاہدہ کراچی پورٹ لیز جیسا ایک اور ناقص معاہدہ ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان اور آذربائیجان میں ایل این جی کے معاہدے کے تحت پاکستان آذربائیجان سے ہر ماہ ایک اسپاٹ ایل این جی کارگو خریدے گا۔

مصدق ملک کے مطابق حکومت آذربائیجان سے 12 ایل این جی کارگو جہاز خریدے گی معاہدے کے تحت خریداری کے وقت جو مارکیٹ ریٹ ہو گا اس سے کم پر خریدا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں