تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

"ملک میں عام انتخابات کرائےجائیں، عوام کو فیصلہ کرنے دیں”

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی جبکہ ابھی تک یہ طے نہ ہوسکا کہ اس ملک کا وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ہے یا اسحاق ڈار۔

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ملک میں عام انتخابات کرائےجائیں اور عوام کو فیصلہ کرنےدیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کی خوداری کے لیےسڑکوں پر نکلے ہیں،یہ لوگ تو مہنگائی مارچ کررہےتھے پھرخود ہی مہنگائی لےآئے اور اب فیصلہ کرتےوقت ان لوگوں کی کانپیں ٹانگتی ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے ڈیڑھ سال میں معیشت کو سنبھالا، ہم صحیح طریقےسےمعیشت کو آگے لیکرجارہےتھے کہ ہمارے بیس لوٹوں کوخرید کر ہم سےجدا کیا گیا اب صورت حال یہ ہے کہ لوٹوں کےسر پر وفاقی حکومت کھڑی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملکی معیشت کو تباہی کےقریب تر کیا جارہا ہے، ہمارے دور میں ڈالر،روپیہ روزانہ کی بنیاد پر3پیسےیاچارپیسےگرتاتھا جبکہ شہباز حکومت میں ڈالر روزانہ دو روپے بڑھ رہا ہے،ب بھی وقت ہے کہ حکومت کوئی پلان دےکہ معیشت کوکیسےمستحکم کیاجائےگا؟ اس سے قبل پہلے یہ طےکریں کہ اس ملک کاوزیرخزانہ کون ہے؟مفتاح یااسحاق ڈار۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ اذیت ناک لوڈشیڈنگ سے عوام کو گزارا جارہا ہے، پہلی مئی سے عوام سے جھوٹ بولا گیا کہ 27 پاور پلانٹ خراب ہیں، یہ لوڈشیڈنگ ان کی بد نظمی کا نتیجہ ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے دھوم دھام سے امپورٹڈ پاور پلانٹ بنائے تھے اور پاور پلانٹ کو ایک مہینے سے پیسے نہیں مل رہے ہیں، نون لیگ نے ایل این جی مہنگی خریدی، ایک دن میں دس دس گھنٹے اور دیہات میں بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قوم کا جینا مرنا پاکستان ہی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ عام انتخابات کی طرف جایا جائے، معیشت اس وقت ڈائریکشن مانگ رہی ہے، عام انتخابات کی طرف جایا جائے تاکہ ملک کو ڈائریکشن دی جائے۔

حماد اظہر نے کہا کہ روس سے اگر سستی گیس اور تیل لے لیں تو بہت سے مسائل حل ہوجائے گے۔

Comments

- Advertisement -