اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل عوام کو دھوکا دینا بند کرو، مسلط حکومت نے مہنگے تیل کو بھی اپنی نالائقی سے مزید مہنگا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر خزانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل عوام کو دھوکا دینا بند کرو۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پچھلے مہینوں میں ضرورت سے زیادہ پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں، ان کنسائنمنٹس کو نیشنل بینک نے 240 روپے سے اوپر پر آف لوڈ کیا۔
Stop deceiving ppl. Tell them you imported more petroleum products than required in previous months at peak prices/margins in previous months. Then these consignments were offloaded at above Rs 240 dollar rate by National Bank of Pakistan. https://t.co/LGOgMdGLpN
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) August 16, 2022
انہوں نے کہا کہ مسلط حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ میں بھی غفلت دکھائی، پچھلے 2 ماہ میں مہنگے دام اور بلند مارجن پر ضرورت سے کہیں زیادہ تیل امپورٹ کیا گیا۔ پھر تیل کی قیمت بینکوں نے مہنگے ڈالر ریٹ پر روپے میں موصول کی۔
حماد اظہر نے کہا کہ ذرائع کے مطابق اس وقت کے کچھ کارگو میں مارکیٹ ریٹ سے بھی 8 روپے اضافی وصول کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت روس سے سستا تیل لانے والی تھی، لیکن مسلط حکومت نے سستا تیل تو دور کی بات، مہنگے تیل کو بھی اپنی نالائقی سے مزید مہنگا کر دیا۔
تحریک انصاف کی حکومت روس سے سستے تیل لانے والی تھی۔ لیکن مسلط حکومت نے سستا تیل تو دور کی بات، مہنگے تیل کو بھی اپنی نالائقی سے مزید مہنگا کر دیا۔ https://t.co/ysr9e0VFgK
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) August 16, 2022