تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

شادی کی سالگرہ، نیمل نے حمزہ کے ساتھ دلکش ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارہ حمزہ علی عباسی کی اہلیہ و سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی نے شادی کی سالگرہ پر دلکش ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیمل خاور عباسی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ان کی شادی کو آج تین سال ہوچکے ہیں۔

انہوں نے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں تین سالوں کے دوران بیتے لمحوں کو ایک ویڈیو میں سمو دیا ہے۔

ویڈیو میں ’جوڑی شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہے اس کے بعد ان مختلف مقامات کی سیر اور ننھے بیٹے مصطفیٰ عباسی کو بھی دکھایا گیا ہے۔‘

نیمل خاور کی ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارک دے رہے ہیں۔

سابقہ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ، وہ بیٹے اور شوہر کے ساتھ اکثر تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔

یاد رہے کہ اداکار حمزہ عباسی اور نیمل خاور2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کا ایک بیٹا مصطفیٰ عباسی ہے۔

Comments

- Advertisement -