تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’والدہ نے شیو بنوانے پر بیٹا ماننے سے انکار کردیا تھا‘

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی انکشاف کیا ہے کہ ایک بار اُن کی والدہ نے انہیں داڑھی کٹوانے پر بیٹا ماننے سے انکار کردیا تھا۔

حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی پرانی یاد کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’ایک بار شیو بنوا کر جب میں گھر آیا تو والدہ نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مجھے بیٹا ماننے سے ہی انکار کردیا تھا‘۔ حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ’جب آپ کو کلین شیو دیکھ کر ماں بیٹا ماننے سے انکار کردے تو پھر ایسے عمل سے گریز کرنا چاہیے‘۔

مزید پڑھیں: حمزہ علی عباسی کی بیٹے کے ساتھ نئی تصاویر وائرل

معروف میزبان نے کہا کہ ’میں نے اُس روز والدہ سے وعدہ کیا اور آئندہ شیو نہ بنوانے کا عہد کیا، اب تقریباً 7 سے 8 سال ہوگئے شیو نہیں بنوائی، زندگی بھر داڑھی کٹوانے کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے‘۔

حمزہ علی عباسی نے اعتراف کیا کہ وہ خود کو کلین شیو میں اچھے نہیں لگتے اور بہت عجیب لگتے تھے، کچھ مردوں کے چہرے پر داڑھی اچھی لگتی ہے اور اُن کا چہرہ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔

Comments

- Advertisement -