اشتہار

مصر کا اعتراض مسترد، حمزہ خان کی عمر درست قرار

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں حمزہ خان کی عمر پر اٹھایا گیا مصر کا اعتراض مسترد کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسکواش کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ حمزہ خان کی عمر سے متعلق تمام اسناد درست ہیں، واضح رہے کہ حمزہ خان گزشتہ ماہ آسٹریلیا میں مصری کھلاڑی کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر ٹائٹل جیتا تھا۔

مصر اسکواش فیڈریشن نے حمزہ خان کی عمر پر اعتراض کرتے ہوئے ورلڈ اسکواش فیڈریشن سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

- Advertisement -

ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے معاملے کی تحقیقات کرکے مصر کی درخواست نمٹا کر اعتراض رد کر دیا۔

ورلڈ اسکواش فیڈریشن کا کہنا ہے کہ حمزہ خان کی عمر مختلف ہونے کے کوئی شواہد موجود نہیں ملے، حمزہ خان نے ہمیشہ اور ہر ایونٹ میں اس ہی تاریخ پیدائش سے رجسٹریشن کروائی۔

ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے مطابق عمر چیک کرنے کا کوئی میڈیکل طریقہ ایسا نہیں جس میں غلطی کی گنجائش نہ ہو۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کے حمزہ خان نے مصر کے محمد زکریا کو ہراکر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں