تازہ ترین

”سپریم کورٹ کے فیصلے سے بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہوگا“

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے صوبے میں بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

وزارت اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا جب تک حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ رہیں گے۔

حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ جیت اور ہار اللہ کے ہاتھ میں ہے، عوام جس کو ووٹ دیں گے وہی کامیاب ہوگا، پنجاب کے عوام کے لیے فیصلہ بہت بہتر ثابت ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ امید ہے کہ پنجاب کی عوام مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے گی، صوبہ پنجاب کئی ماہ سے آئینی بحران کا شکار رہا ہے، کبھی الیکشن ملتوی ہوتا رہا اور کبھی حلف کا معاملہ التوا رہا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ کبھی کابینہ نہیں بنی اور کبھی گورنر آ رہا کبھی جا رہا ہے، پنجاب میں جو بحران رہے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ملنا چاہیے، کابینہ نہ ہونے کے باوجود گندم کے اسٹاک کو پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2200 روپے فی من کسان سے گندم خریدی گئی، مارکیٹ میں 5 ہزار روپے فی من ریٹ ہے، 10 کلوآٹے کا تھیلا سبسڈی دے کر سستا کیا، پنجاب میں ادویات مفت ملنے جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب 22 جولائی کو ہوگا، سپریم کورٹ

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چودری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ آج کا فیصلہ جمہوریت اور ہم سب کی جیت ہے، آئین اور قانون کی بھی جیت ہے۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ وہی ہوگا جو اللہ کو منظور ہوگا، انصاف کے تقاضوں کے مطابق عدالتی فیصلہ سامنے آیا، وزیر اعلیٰ کا الیکشن کا فیصلہ قانون کی فتح ہے۔

Comments

- Advertisement -