منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

یہ ایسےالیکشن تھےجس میں جیت کا شورکم دھاندلی کا زیادہ ہے‘ حمزہ شہباز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ صرف ن لیگ نہیں دیگرجماعتیں بھی دھاندلی کا کہہ رہی ہیں، دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بننا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازنے کہا کہ ملک کوترقی کرنی ہے توالیکشن دھاندلی کی تحقیقات کرنا ہوگی۔

انہوں نے سوال کیا کہ سوال اٹھتا ہےکہ آرٹی ایس نظام کیوں ٹھپ ہوگیا؟ صرف ن لیگ نہیں دیگر جماعتیں بھی دھاندلی کا کہہ رہی ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ صرف ن لیگ نہیں دیگرجماعتیں بھی دھاندلی کا کہہ رہی ہیں، دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بننا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ بہت سے حلقوں میں جیت کا مارجن کم ہے، مستردووٹ زیادہ ہیں، یہ ایسے الیکشن تھے جس میں جیت کا شورکم دھاندلی کا زیادہ ہے۔

حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے دھاندلی شروع ہوگئی، ہارس ٹریڈنگ پنجاب حکومت بننے سے پہلے شروع کی گئی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ کالی پٹیاں باندھ کراسمبلی میں جائیں گے، ہم کالی پٹیاں باندھ رہے ہیں لیکن چوڑیاں نہیں پہنیں۔

ہمارے ووٹ پر گھات لگائی گئی تو اسمبلی نہیں چلنے دیں گے، حمزہ شہباز

واضح رہے کہ تین روزقبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ اسمبلی کےاندر اور باہر اپنے ووٹ کی حفاظت کریں گے، اگر ہمارے ووٹ پر گھات لگائی گئی تو اسمبلی نہیں چلنے دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں