ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ مانگ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کے لیے درخواست دائرکر دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ مانگ لیا۔

احتساب عدالت میں مستقل حاضری معافی کے لیے درخواست دائرکر دی گئی ، جس میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کاممبراوراپوزیشن لیڈرہوں، آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری کرنی ہیں،ہر پیشی پر پیش ہونا ممکن نہیں۔

- Advertisement -

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عدم پیشی کی وجہ سےٹرائل متاثرنہیں ہوگا، اپنی جگہ مدثر عبدالمجید ایڈووکیٹ کو پلیڈر مقررکرنے کے لیے تیار ہوں، عدالت ٹرائل کے فیصلے تک حاضری سے مستقل استثنیٰ دے۔

لاہور کی احتساب عدالت نمبر نو نے وزیر اعظم شہباز شریف حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی

حمزہ شہباز کی جانب سے مستقل حاضری معافی کی درخواست پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

عدالت میں نیب کے گواہ تجمل اسلام نے اپنی شہادت قلمبند کروائی، جس پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے جرح کی،عدالت نے نیب کے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔

عدالت میں حمزہ شہباز کی حاضری معافی درخواست کے ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروایا گیا، عدالت کو بتایا گیا کہ کمر کی تکلیف کے باعث ڈاکٹر نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے،حمزہ شہباز تمام سیاسی اور دیگر تقریبات میں بھی شرکت نہیں کر رہے،عدالت حاضری معافی درخواست منظور کرئے،جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں