اسلام آباد : قومی احتساب بیورو نے ملک کی بڑی شخصیات کے خلاف کرپشن مقدمات کی انکوائری روک دی، نیب نے حمزہ شوگرملز کیخلاف اراضی کیس کی انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی۔
اس حوالے سے قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ حمزہ شوگرملز کیخلاف تحقیقات کے دوران کرپشن کے ثبوت نہیں ملے، انکوائری کمشنر بہاولپور کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب شوکت بسرا کیخلاف بھی انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے اینٹی کرپشن پنجاب سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔
نیب نے بڑی شخصیات کیخلاف کرپشن کیسز کی انکوائری روک دی#ARYNews #NAB pic.twitter.com/HxoHS5I3ga
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) December 7, 2022
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن انکوائری رپورٹ پر تحقیقات آگے بڑھانے یا بند کرنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کیخلاف35ہزار کنال اراضی کی انکوائری پر رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا بھی کیا تھا، پی ٹی آئی رہنما پر ڈی جی خان میں35ہزار کنال اراضی پر قبضے کے حوالے سے تحقیقات کی گئی تھیں۔