پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

آج جو کچھ ہوا آپ کی مدد سے ہوا، حمزہ شہباز کا جہانگیر ترین سے رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: آج ہی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے والے حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ آج جو کچھ ہوا وہ آپ کی مدد سے ہوا، میں آپ کا شکریہ ادا کرنے آپ کے گھر آنا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے، جس میں انھوں نے پنجاب اسمبلی میں ساتھ دینے پر جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا۔

جہانگیر ترین نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی، جب کہ حمزہ شہباز جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کرنے ان کی رہائش گاہ جائیں گے۔

- Advertisement -

حمزہ شہباز نے ان سے کہا میں آج آپ کا شکریہ ادا کرنے آپ کے گھر آنا چاہتا ہوں، اس پر جہانگیر ترین نے کہا آپ کا اپنا گھر ہے جب چاہے تشریف لائیں۔

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے

وزیر اعلیٰ نے کہا آج جو کچھ ہوا وہ آپ کی مدد سے ہوا ہے، جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ تھے اور آپ کے ساتھ رہیں گے۔

خیال رہے کہ آج ہفتے کو وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے حلف اٹھا لیا، حلف لینے کے بعد انھوں نے کابینہ پر مشاورت شروع کر دی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت نواز شریف، شہباز شریف، جہانگیر ترین اور علیم خان سے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں ترین گروپ، علیم خان گروپ اور کھوکھر برادران کو بھی شامل کیا جائے گا، سلمان رفیق، عظمیٰ بخاری، رانا مشہود، خواجہ عمران، بلال یاسین کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں