تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

ہاتھ پیر اکثر سُن کیوں ہوجاتے ہیں

ہاتھ پاؤں کا سن ہونا معمولی بات سی بات ہے اکثر ایسا ٹشوز یا خون کی نالیوں پر دباؤ پڑنے کی وجہ سے ہوتا ہے، بعض اوقات ہاتھ پیر غلط انداز میں بیٹھنے کے باعث بھی سن ہوجاتے ہیں یا کبھی کبھی ایسا نروز پر دباؤ پڑنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

ان وجوہات کے باعث ہاتھ پیروں کا سن ہونا عام سی بات ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ کیفیت کسی بیماری جیسے ذیابیطس یا وٹامن کی کمی کے باعث بھی ہوتی ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں کنسلٹنٹ فزیشن ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عبید نے بتایا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ ذیابیطس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہاتھ یا پیر کے سن ہونے کے بعد یا اس کے دوران اگر مریض کو چکربھی آرہے ہیں تو یہ بڑے خطرے کی علامت ہے جس پر فوری توجہ دیتے ہوئے ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔

ہاتھ اور پاؤں سن ہونے کی وجوہات

شوگر

ذیابیطس سے چھوٹی اور باریک خون کی نالیوں کو نقصان پہنچتا ہے جو ہاتھ اور پاؤں سن ہونے کی وجہ بنتی ہے، ایسے میں ہاتھ پاؤں کی صلاحیت کا کم ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے کیونکہ اس طرح آپ گر بھی سکتے ہیں۔

وٹامن کی کمی

ہاتھ پاؤں سن ہونے کی شکایت زیادہ تر عمر رسیدہ لوگوں کو ہوتی ہے یا پھر ان افراد کو اس کیفیت سے گزرنا پڑتا ہے جو کھانے میں سبزی تناول کرتے ہیں کیونکہ ایسے افراد خون کی کمی کا شکار ہوتے ہیں اور ان کے جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔ وٹامن بی 12 کی کمی انیمیا اور نروز کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے۔

چوٹ لگ جانا

ہاتھ یا پیر کی انگلیوں میں چوٹ لگنے سے بھی نروز کو نقصان پہنچتا ہے، اس کے علاوہ جو لوگ ہر وقت ایسے اوزار استعمال کرتے ہیں جن میں لرزش ’vibration‘ ہوتی ہے، ان کے نروز کو نقصان پہنچتا ہے ہاتھ پیر سن ہوجاتے ہیں۔

ہاتھ اور پیر سن ہونے کی صورت میں یہ اعمال انجام دیں

تنگ کپڑے اور جوتے پہننے سے گریز کریں، اگر بیٹھے بیٹھے پیر یا ٹانگ سن ہوگئی ہو تواٹھ کر کھڑے ہو جائیں اور ٹانگ کو حرکت دیں تاکہ خون کی روانی صحیح ہو۔

کمر اور گردن کے درد سے بچنے کے لئے بھاری وزن اٹھانے میں احتیاط کریں اور جسم کو ایک ہی انداز میں حرکت دینے سے گریز کریں۔ جو بھی کام کریں اس دوران وقفہ ضرور لیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی بیماری یا تکلیف کی صورت میں قریبی ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔

Comments

- Advertisement -