شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے مداحوں کو خبردار کردیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’شرجینا‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ایک ہی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’اگر کسی کو بھی میرے نام سے منسوب کسی بھی دوسرے اکاؤنٹ سے کوئی ریکسوئسٹ موصول ہوئی ہے تو اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں، شکریہ۔
واضح رہے کہ کچھ دنوں پہلے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ہانیہ عامر نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں اپنے اکاؤنٹ پر پابندی عائد ہونے کے بعد انڈین مداحوں کے لیے نئے نام سے اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ان خبروں کی اب باقاعدہ تردید کردی ہے۔
ہانیہ عامر اس وقت ملک کی صف اول کی خواتین اسٹارز میں سے ایک ہیں جو انسٹاگرام پر 18.6 ملین فالوورز رکھتی ہیں۔
کام کے محاذ پر اداکارہ نے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ مرکزی کردار نبھایا جس میں ان کے ساتھ اداکار فہد مصطفیٰ شامل تھے۔
علاوہ ازیں دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ اسٹارر پنجابی فلم ‘سردار جی 3’ میں اپنی پہلی سرحد پار تعاون کے لیے تیار تھی۔ تاہم، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان انہیں پہلی ہندوستانی فلم سے ہٹا دیا گیا تھا۔