منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ہانیہ عامر کی پنجابی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے پنجابی گانے پر ڈانس کی نئی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈانس کی نئی ویڈیو شیئر کی ہے اداکارہ نے پنجابی گانے پر ڈانس کر کے شائقین کے دل جیت لئے۔

ہانیہ عامر کے ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے اور مداح اسے خوب پسند کررہے ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو ہزاروں صارفین کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے اور اس پر تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں اور اپنی نئی ویڈیوز بنا کر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا کی کامیابی کے بعد ہانیہ عامر اس وقت لندن میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں