اشتہار

ہانیہ عامر کی تیلگو گانے ’ناٹو ناٹو‘ پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی تیلگو فلم ’آر آر آر‘ کے سُپر ہٹ گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ہانیہ عامر نے کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران نوجوان کے ہمراہ ’ناٹو ناٹو‘ پر زبردست ڈانس کیا اور وہاں پر موجود افراد کی داد سمیٹی۔

اداکارہ کی ڈانس ویڈیو جب سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پھیلی تو لوگ ان کی حیرت انگیز پرفارمنس پر دنگ رہ گئے۔ ویڈیو کو نہ صرف پاکستانیوں نے بلکہ بھارتی صارفین نے بھی کافی پسند کیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے شادی کے موقع پر خوبصورت لباس کے ساتھ سفید رنگ کا جوتا بھی پہنا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں