ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

14 فروری، ہانیہ عامر نے دوستوں کو خبردار کردیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے 14 فروری ویلن ٹائنز ڈے سے متعلق اپنے دوستوں کو خبردار کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ ہانیہ عامر نے مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ویلن ٹائنز ڈے سے متعلق دوستوں کو خبردار کررہی ہیں۔

ہانیہ عامر ویڈیو میں کہتی ہیں کہ ’اگر ان کے کسی بھی دوست نے 14 فروری کے دن پھولوں کی تصویر شیئر کی تو وہ مذکورہ دوستوں کو ان فالو کردیں گی۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے یہ نہیں بتایا  کہ وہ پھولوں کی تصویر شیئر کرنے والے اپنے دوستوں کو کیوں ان فالو کریں گی تاہم بتایا کہ وہ ایسے دوستوں کو سوشل میڈیا پر دوست نہیں رکھیں گی۔

ہانیہ عامر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین اس پر دلچسپ کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اداکارہ کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ ملک میں کیا ہورہا ہے، دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کو 8 فروری کی فکر ہے اور انہیں ابھی سے 14 فروری کی پڑی ہوئی ہے۔

بعض صارفین نے کہا کہ اب تو وہ ہر حال میں پھولوں کی تصاویر شیئر کریں گے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر اکثر ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

ہانیہ عامر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ماہیر کا کردار نبھایا تھا جبکہ ان کے ساتھ لیڈ رول میں وہاج علی موجود تھے۔

اداکارہ اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، دیگر کاسٹ میں فرحان سعید، حرا خان، صبا حمید، ثمینہ احمد ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں