بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

’8 سے 10 افراد بانی پی ٹی آئی کیخلاف گواہی دینے کیلیے تیار ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 سے 10 افراد تیار ہو چکے ہیں جو بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دیں گے۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹ چور کی داڑھی میں تنکہ کے مترادف ہے، سانحہ 9 مئی کے علاوہ اور بھی بہت ساری چیزیں جو سامنے آئیں گی، 8 سے 10 افراد تیار ہو چکے ہیں جو سابق وزیر اعظم کے خلاف گواہی دیں گے، وہ افراد بتائیں گے کون کیا پلاننگ کرتا رہا سب قوم کے سامنے آ جائے گا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا جو ٹوئٹ ہے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، بانی سے متعلق ماضی میں جو کہا گیا وہ درست ثابت ہو رہا ہے، اسرائیل کہہ رہا ہے ہم اور اتحادی مل کر بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالیں جبکہ گولڈ اسمتھ فیملی بانی اور اسرائیل کے رابطوں کا ذریعہ ہے۔

- Advertisement -

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 سے 10 افراد تیار ہو چکے ہیں جو بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی ایک دن نہیں ایک سال کی تیاری کے بعد ہوا ہے، دشمن ہمارے ملک پر حملہ آور ہیں اور سہولت کار سرگرم ہوگئے ہیں، بانی نے پہلے بھی کہا تھا کہ پاکستان پر بم گرا دیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ابھی تو ان کے ساتھ کچھ ہوا ہی نہیں ہے، ہمیں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی لیکن پتھر نہیں پھینکا، مجھے پتا تھا اسی نظام میں سزا ملی یہی نظام ریلیف بھی دے گا، نواز شریف اور شہباز شریف نے بھی اسی نظام سے ریلیف دیا، لیگی رہنماؤں نے کبھی سزاؤں پر ملک کے خلاف بات نہیں کی۔

پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر انہوں نے کہا کہ ہم 7 بار سیاسی طور پر گرفتار ہوئے اور اپنی گرفتاری دی لیکن پی ٹی آئی والے واش روم میں چھپ کر کنڈی لگا دیتے ہیں، انہیں معلوم تھا پولیس کھڑی ہے تو گرفتاری دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلور پر میں نے بات کی پارلیمان کے اندر سے گرفتاری درست نہیں ہے لیکن جب آپ کو معلوم ہے کہ باہر پولیس کھڑی ہے تو جا کر گرفتاری دے دیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے افغان حکومت سے خود بات کرنے کے اعلان پر حنیف عباسی نے کہا کہ جسے افغانستان اچھا لگتا ہے اسے صبح ویزہ دے کر بھیجنے ککیلیے تیار ہیں اور کسی کو بھارت یا اسرائیل اچھا لگتا ہے تو اس کو ادھر ہی بھیجنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے صحافیوں کو گالیاں دیں یہ باعث شرم بات ہے، علی امین گنڈاپور اسلام آباد کی سڑکوں پر شہد کی بوتلیں لے کر گھومتا تھا، پہلے تقریر کی اور پھر پاؤں پکڑ کر رو رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں