ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

فیصلہ ہوچکا، دہشتگرد پاکستان میں ہوں یا افغانستان میں نہیں چھوڑیں گے، حنیف عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہوچکا، دہشت گرد اندر ہو یا باہر نہیں چھوڑیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ہوچکا ہے دہشت گرد پاکستان میں ہوں یا افغانستان، اب کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چالیس سال پالا وہ اتنے بڑے دشن نکلے، کچھ لوگوں نے سیاسی مقاصد کے لیے بھارتی بیانیہ اپنایا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ بھارت اور پی ٹی آئی بریگیڈ کی زبان میں کوئی فرق نہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے میں ریسکیو آپریشن کرکے پھنسے لوگوں کو نکالنا دیدنی ہے جس پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کے پی یا بلوچستان کی آگ کیا ہم تک نہیں پہنچ سکتی تو غلط فہمی کا شکار ہیں، پاکستان کو بچانے کیلئے قوم فوج کے پیچھے نہ کھڑی ہوگی کمانڈوں کو سلام پیش نہیں کریں گے اس وقت معاملات مشکل ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چار سو ستائیس مسافروں کو شہید کرنے کےلیے خود کش حملہ آور آئے تھے، کمانڈوز نے ٹرین کے اندر ایک بھی خود کش حملہ آور کو پھٹنے نہ دیا، پوری قوم کو کھڑاہونا پڑے گا۔

وزیر ریلویز نے کہا کہ وزیر اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف بلوچستان اسمبلی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ ماں بیٹے والا رومانس چل رہا تھا، جب بیٹا گلے پر آ جائے تو وہ برداشت نہیں ہوگا،  باغیوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا،  جتنے دہشت گرد پاکستان کے اندر موجود ہیں، یہ دہشت گرد جہاں بھی بھاگ کر جائیں گے تو انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں