تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

وزارت داخلہ نے مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے میں ملوث 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والے 14 پاکستانیوں کا ڈیٹاحاصل کرلیا اور ان کا کریکٹر سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کے معاملے پر وزارت داخلہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے متحرک ہیں۔

وزارت داخلہ نے ہراسگی میں ملوث 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے، ملوث افراد میں چار خواتین اور دس مرد شامل ہیں۔

ہراساں کرنے والوں کی شہریت کے حوالے سے بھی تمام تفصیلات حاصل کرلی گئیں ، جس کے بعد ان افراد کے پاکستان سے جاری تمام کریکٹرسرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کریکٹر سرٹیفکیٹ وزارت داخلہ اور مختلف پولیس افسران کی جانب سے جاری کیے گئے۔

ہراسگی میں ملوث افراد کے نائیکوپ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے، وزارت داخلہ تمام معلومات کابینہ میں پیش کرے گی۔

Comments

- Advertisement -