بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ پاکستان کی جنوبی افریقا کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے میں شکست کے بعد آئی سی سی کے قوانین پر سوال اٹھا دئے۔
گزشتہ روز چنئی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین ،محمد وسیم جونیئر، اسامہ میر اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
I am still here#PAKvSA #Pakistan #SAvsPAK #BabarAzam #HarisRauf #Nawaz pic.twitter.com/oIgjNrFb6j
— Ahmii.ki.bateinn (@mr_ahmii11) October 28, 2023
گزشتہ روز کے سنسنی خیز مقابلے میں ایک موقع ایسا آیا کہ جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 8 رنز جبکہ پاکستان کو اہم میچ میں جیت کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ پر عرفان پٹھان کا ردعمل
اس دوران پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے جنوبی افریقا کے ٹیل اینڈر بیٹر تبریز شمسی کوگیند کروائی جو کہ ان کے پیڈ پر لگی، پاکستان کی جانب سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی گئی لیکن آن فیلڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا تو گرین شرٹس نے ری ویو لینے کا فیصلہ کیا۔
ری ویو میں نظر آیا کہ حارث کی گیند وکٹ کو معمولی چھو رہی ہے لیکن آن فیلڈ امپائر کی جانب سے ناٹ آؤٹ دیا گیا تھا اس لیے وہ امپائرز کال کی وجہ سے ری ویو کے بعد بھی ناٹ آؤٹ ہی رہا۔
Bad umpiring and bad rules cost Pakistan this game.. @ICC should change this rule .. if the ball is hitting the stump that’s out whether umpire gave out or not out doesn’t matter.. otherwise what is the use of technology??? @TheRealPCB vs #SouthAfrica #worldcup
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 27, 2023
اگر آن فیلڈ امپائر حارث کی اس گیند پر آؤٹ دے دیتے تو پاکستان میچ جیت جاتا جبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے ری ویو لینے پر بھی آؤٹ ہی قرار دیا جاتا۔
سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کی شکست کے بعد ہربھجن سنگھ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے آئی سی سی کے قوانین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھا دیا۔
ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ایک وکٹ سے ہرا دیا
بھارت کے سابق اسپنر ہر بھجن سنگھ نے کہا بُری امپائرنگ اور قوانین پاکستان کی شکست کی وجہ بنے، آئی سی سی کو یہ قانون تبدیل کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر گیند اسٹمپ پر لگ رہی ہے بھلے آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ دیا ہو یا ناٹ آؤٹ اس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے اور وہ آؤٹ قرار دیا جانا چاہیے، ورنا اس ٹیکنالوجی کا کیا استعمال ہے؟
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بھی کرکٹ شائقین کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں امپائرنگ پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔