23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پلوامہ حملہ: بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ کرے، ہربھجن سنگھ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بی سی سی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ کرے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد بھارت حواس باختہ ہوگیا ہے ساتھ ہی سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی اس میں پیش پیش نظر آرہے ہیں، سابق اسپنر نے بی سی سی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلے اور اس کا بائیکاٹ کرے۔

سابق بھارتی اسپنر نے پلوامہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’ملک ہمارے لیے پہلے ہے۔‘ ہم سب کو اپنی فوج کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ 38 سالہ اسپنر آخری بار پاکستان کے خلاف میچ ورلڈ کپ میں کھیلا تھا، ہربھجن 2015 میں ٹیسٹ کرکٹر سے ریٹائر ہوئے تھے اور وہ انڈین پریمیئر لیگ اب بھی کھیل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا پاکستان کی بہو قرار ، بطور برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ ہٹانے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ مجھے ورلڈ کپ میں پوائنٹ گنوانے کی کوئی پرواہ نہیں ہے، بھارتی ٹیم اتنی مضبوط ہے کہ اسے دو پوائنٹس کم ہونے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہربھجن سنگھ نے ٹیسٹ کرکٹر میں 417 وکٹ حاصل کررکھی ہیں۔

واضح رہے کہ پلوامہ خودکش حملے میں 44 بھارتی فوجی مارے گئے تھے جس کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف محاذ کھول دیا، تجارتی پابندی کے ساتھ ساتھ پاکستانی اداکاروں پر بھی بھارتی فلموں میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف بھی معتصبانہ اقدامات کیے گئے ہیں اور انہیں مزاحیہ پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ سے بھی نکال دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں