جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

ہاردک پانڈیا، انکے بھائی نے پیسے نہ ہونیکی وجہ سے 3 سال تک صرف نوڈلز کھائے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور انکے بھائی کرنال پر ایک وقت ایسا بھی تھا جب انھوں نے 3 سال تک صرف میگی کھاکر گزارا کیا۔

ممبئی انڈینز کی مالک نیتا امبانی کی پہلی بار ہاردک اور ان کے بھائی کرنال پانڈیا سے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ پہلے ٹرینگ کیمپ کے دوران ملاقات ہوئی تھی، اس وقت دونوں بھائی بہت کمزور ہوتے تھے اور انھوں نے انیتا کو اپنے کھانے کی روٹین بھی بتائی تھی۔

مکیش امبانی کی اہلیہ انیتا امبانی نے بتایا کہ آئی پی ایل میں، ہم سب کے پاس ایک مقررہ بجٹ ہوتا ہے، لہٰذا ہمیں ٹیلنٹ حاصل کرنے کےلیے نئے طریقوں کے بارے میں سوچنا پڑتا ہے، ہم اس وقت نئے ٹیلنٹ کے لیے اسکاؤٹنگ کررہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ میں رانجی ٹرافی کا ہر میچ دیکھنے جایا کرتی تھی، ایک دن، ہمارے اسکاؤٹس دو کمزور سے نوجوانوں کو ہمارے کیمپ میں لے کرآئے۔

نیتا امبانی نے بتایا کہ میں نے اس وقت ہارک اور کرنال سے بات کی انھوں نے کہا کہ 3 سالوں سے انھوں نے میگی نوڈلز کے سوا کچھ نہیں کھایا کیونکہ ان کے پاس پیسے نہیں تھے لیکن میں نے ان میں وہ جذبہ اور بھوک دیکھی کہ وہ بڑا بنانا چاہتے تھے۔

وہ دو بھائی ہاردک پانڈیا اور کرنال پانڈیا تھے ، 2015 میں میں نے ہاردک پانڈیا کو 10 ہزار امریکی ڈالرز میں خریدا، اور آج وہ ممبئی انڈینز کے قابل فخر کپتان ہیں۔

خیال رہے کہ ہاردک نے 2015 میں پہلے ممبئی انڈینز اور اس کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم سے اپنے کیریئرکی شروعات کی تھی اس کے بعد وہ بھارت کے بہترین کرکٹرز کی صف میں آگئے اور آج بھارتی ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں