تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حریم فاروق نے اپنی سالگرہ سادگی سے منائی

لاہور: پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے اپنی اکتیسویں سالگرہ انتہائی سادگی کے ساتھ منائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کی سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کیک کاٹ رہی ہیں اور سب گھر والے آپس میں ہی خوشیاں منارہے ہیں۔

حریم فاروق کی پیدائش پاکستان کے دارالحکومت اسلام میں آباد میں 26 مئی 1989 کو ہوئی جس کے بعد اُن کے اہل خانہ کراچی منتقل ہوگئے اور اداکارہ نے یہاں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔

پاکستانی ماڈل و ادکارہ اور پروڈیوسر حریم فاروق کے والد اور والدہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں، اداکارہ نے ابتدائی تعلیم کے بعد ابلاغ عامہ اور  سماجیات میں گریجویشن کی ڈگری قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے حاصل کی۔

تعلیم مکمل ہونے کے بعد حریم فاروق نے اداکاری کا انتخاب کیا اور 2012 میں محمد علی جناح کی ہمشیرہ فاطمہ جناح کا مرکزی کردار ادا کر کے اپنی صلاحیتوں کا لواہا منوایا۔

کامیاب ڈیبیو کے بعد حریم فاروق نے ترقی کی منازل طے کرنا شروع کی اور پھر انہیں ڈراموں اور فلموں میں مواقع ملنے لگے۔ انہوں نے اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم پرچی میں بھی کام کیا۔

بعد ازاں انہوں نے  میں اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم’دوبارہ پھر سے‘ میں بھی لیڈ رول کیا۔

حریم فاروق وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے 2018 میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ کو ہوسٹ کیا، اُن کی میزبانی نے بھی شائقین کے دل جیت لیے تھے۔

اداکارہ کی زندگی میں پیش آنے والا اندوہناک حادثہ

سنہ 2013 کے آخر میں حریم فاروق کا خطرناک ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس نے ان کی زندگی تبدیل کر دی، اس حادثے کے بعد سے انہوں نے سیٹ بیلٹ پہننا کبھی نہیں چھوڑی۔

حریم فاروق نے بتایا تھا کہ حادثے میں اُن کے سیدھے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے پہلے پروجیکٹ کے وقت یہ حادثہ پیش آیا اور اس کے بعد میں ڈپریشن میں تھی۔ نامور اداکارہ نے بتایا ان کی فیملی اور دوستوں نے انہیں حادثے کے بعد ذہنی تناؤ سے نکلنے میں مدد کی، حادثے کے بعد وہ خدا کے بہت قریب ہوگئیں۔

Comments

- Advertisement -