شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حریم فاروق نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ بیچ کے کنارے خصوصی پوز دے رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ آپ کی کمزوری خطرناک ہوسکتی ہے لیکن آپ کی سچائی میں طاقت ہے، اس میں آزادی ہے جو چکمتی ہے‘ نڈر بنو‘۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اداکارہ کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
حریم فاروق سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ حریم فاروق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سرراہ‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں صبا قمر، صبور علی، سنیتا مارشل ودیگر بھی شامل ہیں۔