تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کوہاٹ: حریم قتل کیس میں اہم پیشرفت

کوہاٹ: خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں اغوا اور زیادتی کے بعد قتل ہونے والی چار سالہ حریم کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کوہاٹ میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 4 سالہ حریم فاطمہ کیس میں تفتیش کے دوران پولیس نے اہم فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں برقعہ اوڑھی خاتون کو دوڑتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے ساتھ متوفیہ بھی موجود تھی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں وہی مقام نظر آرہا ہے جہاں سے حریم کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج بہت اہم ہے جس کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں اور امید ہے کہ جلد اہم پیشرفت ہوگی۔

چار سالہ حریم کا قتل: ’بیٹی پہلی بار گھر سے اکیلی نکلی اور یہی آخری بار ثابت ہوا‘

واضح رہے کہ پانچ روز قبل کوہاٹ میں دادا دادی کے ساتھ رہنے والی حریم فاطمہ پہلی بار گھر سے اکیلی نکلی اور پھر اغوا ہوگئی تھی، اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو تلاش کرنے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا رہا۔

اغوا کے دو  روز بعد بچی کی لاش نالے کے قریب سے برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے اُسے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم میں زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ کے والد فرہاد حسین نے کہا تھا کہ ’ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، بچی میرے بغیر کبھی گھر سے باہر نہیں نکلی، اُس دن وہ پہلی بار گئی اور یہی آخری بار ثابت ہوا‘۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں