تازہ ترین

وزارت خارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی حریم شاہ کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد : وزارت خارجہ میں ویڈیو بنانے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ بیانات بدلنے لگیں اور کہا ویڈیو بنانے پر مجھے کسی نے نہیں روکا ، حکمرانوں سے ملنا ہمارا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے وزارت خارجہ جانے کیلئے کوئی درخواست نہیں دی تھی اور نہ مجھے کوئی شخص لیکر نہیں گیا، میں نے سیکیورٹی آفیسر سے اندرجانے کی اجازت لی۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کے اندر کسی متعلقہ شخص نے نہیں روکا، دفتر خارجہ اگر حساس جگہ ہےتو وہاں جانے،ویڈیوبنانے سے کیوں نہیں روکا گیا، پارلیمنٹ لاجز سے ہوکر وزارت خارجہ نہیں گئی تھی، ویڈیو بنانے پر مجھے کسی نے نہیں روکا ، حکمرانوں سے ملنا ہمارا حق ہے۔

حریم شاہ کا کہنا تھا نوازشریف دور حکومت میں وزیراعظم آفس آنا جاناتھا، دفترخارجہ کے علاوہ قومی اسمبلی بھی جاچکی ہوں۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم ہاؤس کا وزارت خارجہ میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس، افسران کی دوڑیں لگ گئیں

یاد رہے گذشتہ روز وزارت خارجہ کے اہم ترین کمیٹی روم میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ، ویڈیو حریم شاہ نے وزارت خارجہ کےاہم بورڈروم میں صدارتی چیئر پر بیٹھ کر بنائی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ میں خاتون کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا نوٹس لیا تو وزارت خارجہ کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں، بعد ازاں وزارت خارجہ نے حریم شاہ کو وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم تک رسائی کی تحقیقات شروع کردیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -