جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

اداکاری کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں، حریم سہیل

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ حریم سہیل کا کہنا ہے کہ اداکاری فطری اور سنجیدہ فن ہے جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔

اداکارہ حریم سہیل نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں ٹک ٹاکر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محض سوشل میڈیا فالوورز کی بنیاد پر اداکاری کے مواقع ملنا ایک عام رجحان بنتا جارہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اداکاری کرنا اور کیمرا خود سیٹ کرکے لپسن کرنے میں بڑا فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز میں مخصوص زاویے، فلٹرز سے کام لیا جاتا ہے جبکہ اصل اداکاری کیمرے کے سامنے کئی لوگوں کی موجودگی میں مختلف جذبات، تاثرات اور زاویوں کے ساتھ کی جاتی ہے جس میں کسی بھی خامی کی گنجائش نہیں ہوتی۔

یہ پڑھیں: ریان کو شادی سے انکار کرکے کہا دوست ہو دوست بن کر رہو، حریم سہیل

حریم سہیل کا کہنا تھا کہ اداکاری صرف خوبصورتی یا وائرل ہونے سے ممکن نہیں، بلکہ اس کے پیچھے محنت، لگن اور گہرائی درکار ہوتی ہے۔

اگر کوئی سوشل میڈیا سے اس فیلڈ میں آتا ہے تو اسے واقعی اس فن میں مہارت حاصل کرنے کے لیے سنجیدہ محنت کرنا پڑتی ہے، تعلقات یا فالوورز کی بنیاد پر شوبز میں تو آسکتے ہیں لیکن اس کے بعد کام ملنا مشکل ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ حریم سہیل سینئر اداکارہ بینا چوہدری کی صاحبزادی ہیں اور تیزی سے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان قائم کر رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں