قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کا شکار ہوکر ایشیا کپ سے باہر ہوگئے لیکن ان کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے جم میں ایکسرسائز بھی کی جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہونے والے ساتھی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جم میں ایکسر سائز کرنے کی ویڈیو شیئر کر دی۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہیں جبکہ گزشتہ روز نوجوان فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو بھی کمر درد کی شکایت ہوئی تھی۔
حارث رؤف کی شیئر کی گئی ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی کو ٹانگ پر نی بریس باندھے جم میں ایکسر سائز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
Get well soon Zama Grana.@iShaheenAfridi You will be miss on the field. Prayers in your way for earliest and painless recovery from injury. Can't wait to see your fierce spell & action.
Godspeed! pic.twitter.com/mLeIDJpkbn— Haris Rauf (@HarisRauf14) August 26, 2022
ویڈیو کے ساتھ حارث رؤف نے ایک کیپشن بھی درج کیا جس میں لکھا کہ شاہین شاہ آفریدی فیلڈ میں آپ کی کمی کو محسوس کریں گے ہماری دعا ہے آپ تکلیف دہ انجری سے جلد صحتیاب ہو جائیں۔
فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ آپ کے خطرناک اسپیل اور ایکشن دیکھنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز کل سے ہوگا جہاں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے میچ میں مدمقابل آئیں گی۔
قومی ٹیم اپنا پہلا میچ اتوار 28 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔