منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

آؤٹ ہے! حارث جذباتی ہوگئے، مگر بابر نہ مانے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم میچ کولمبو میں کھیلا جارہا ہے، دوران میچ بابر اور حارث رؤف کے درمیان مضحکہ خیز تکرار کی ویڈو وائرل ہورہی ہے۔

میچ کے 24ویں اوور کے دوران یہ واقعہ رونما ہوا، اوور کی پانچوں بال کے ایل راہول کے پیڈ پر لگی اور حارث نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کے کے زوردار اپیل کی مگر امپائر نے انگلی نہیں اٹھائی۔

اس دوران پیسر کپتان کی طرف مڑے اور کہنے لگے کہ یہ آؤٹ ہے اور انگلی کا اوپر اٹھا کر اشارہ بھی کیا۔

بابر اعظم ان کی بات سے متفق نہیں تھے انھوں نے پیسر کو تھوڑا تیز انداز میں سمجھاتے ہوئے کہا کہ بال وکٹوں سے اوپر جارہی ہے اور یہ آؤٹ نہیں ہے۔ بعدازاں وکٹ کیپر محمد رضوان اور حارث رؤف کے درمیان اس معاملے پر قہقہوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

روہت شرما اور شبمن گل نے بھارت کو اس میچ میں عمدہ آغاز فراہم کیا اور دونوں کے درمیان 121 رنز کی سنچری شراکت قائم ہوئی۔ بارش کے باعث میچ روکے جانے تک بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں