ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

حارث رؤف نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اسپیڈ اسٹار حارث رؤف نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ایڈن پارک میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں 200 انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔

حارث نے یہ سنگ میل اس وقت حاصل کیا جب انہوں نے آخری اوور میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل کو آؤٹ کیا۔

اس طرح حارث رؤف بین الاقوامی کرکٹ میں 200 وکٹیں مکمل کرنے والے 24ویں پاکستانی بن گئے ہیں۔

فاسٹ بولر نے میچ میں چار اوور کیے اور 29 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان نے کیویز کی جانب سے دیا جانے والا 205 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

22 سالہ حسن نواز نے آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  44 گیندوں پر سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔

حسن نواز نے 105 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور وہ شاندار بیٹنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

واضح رہے کہ پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں