تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

حارث رؤف نے لاہور قلندرز کو فتح دلادی

لاہور: دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیتے ہوئے مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 149 رنز ہدف کے تعاقب میں 131 رنز بناسکی۔

کوئٹہ کی جانب سے ول اسمیڈ 32 اور کپتان سرفراز احمد نے 27 رنز بنائیں، اسکے علاوہ کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، راشد خان بھی دو وکٹیں لیکر نمایاں رہے۔

اس سے قبل سکندر رضا اور راشد خان کی عمدہ بلے بازی نے دفاعی چیمپئن لاہور کی لاج رکھی،50رنزپر7وکٹیں گنوانےکےبعد لاہورقلندرز نے کم بیک کیا۔

سکندر رضا اور راشد خان نے8ویں وکٹ پر69رنز کی قیمتی شراکت بنائی، راشد خان 20 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ سکندر رضا نے 34 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے 16 رنز بنائے، عبداللہ شفیق 15 رنز بناسکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز اور نوین الحق نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمید آصف، اوڈین اسمتھ اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مسلسل شکستوں کے باعث کوئٹہ نے آج کے اہم ترین میچ میں تین تبدیلیاں کیں ہیں، جیسن رائے کی جگہ یاسر خان، محمد حسنین کی جگہ عمید آصف جبکہ ایمل خان کی جگہ نوین الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ادھر دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ: یاسرخان، مارٹن گپٹل، ول سمیڈ، محمد حفیظ، سرفراز احمد (کپتان)، افتخار احمد، محمد نواز، اوڈین اسمتھ، عمید آصف، نسیم شاہ، نوین الحق۔

لاہور قلندرز اسکواڈ: فخر زمان، مرزا طاہر بیگ، سیم بلنگ، عبداللہ شفیق، حسین طلعت،سکندر رضا، راشد خان، ڈیوڈ ویزے، شاہین آفریدی(کپتان)، حارث رؤف اور زمان خان۔

ادھر قذافی اسٹیڈیم میں بارش شروع ہوگئی ہے جس کے باعث پچ کو کوور ڈھانپ دیا ہے، بارش کے باعث میچ میں تاخیر کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -