اشتہار

حارث رؤف نے اپنی فٹنس سے متعلق بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

فاسٹ بولر حارث رؤف نے ورلڈ کپ سے قبل اپنی فٹنس کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کر دیا۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے آئندہ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے باوقار ایونٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی روانگی سے قبل پیر کو لاہور میں میڈیا ٹاک سیشن کے دوران رؤف نے اپنی انجری اور فٹنس کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا۔

- Advertisement -

میچ کی حکمت عملی کے موضوع پر رؤف نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ فیصلہ کرے گی کہ ان کی خدمات کو نئی گیند سے استعمال کرنا ہے یا پرانی گیند سے۔

حارث نے کہا کہ اپنے ملک کے لیے کسی بھی ٹورنامنٹ میں کھیلنا بہت بڑی بات ہے میری فٹنس پہلے سے بہتر ہے ہمیں بطور ٹیم خود پر اعتماد ہے ٹیم انتظامیہ فیصلہ کرے گی کہ مجھے نئی گیند دینا ہے یا پرانی گیند۔

جب ان سے ورلڈ کپ کے لیے مخصوص اہداف کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انھوں نے ٹیم کی موجودہ کارکردگی کو انفرادی کارکردگی پر ترجیح دیتے ہوئے بہترین کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے میرا کوئی خاص ہدف مقرر نہیں ہے انفرادی کارکردگی سے زیادہ ٹیم کی کارکردگی پر زور دیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں