اشتہار

حارث رؤف نے کیویز بیٹرز کو کیسے ٹریپ کیا؟ فاسٹ بولر نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے وکٹ کو ریڈ کیا اور سلو بال کرنے کی کوشش کی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں وکٹ حاصل کرنے سے زیادہ کوشش کی کہ ڈاٹ بالز کروں اور جب تیسرا اوور کرنے آیا تو وکٹ لینے میں کامیاب ہوا۔

انہوں نے کہا ہےکہ میں نے اپنی انٹرنیشنل کرکٹ بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلی، بابر اعظم اچھے کھلاڑی کے ساتھ بہترین کپتان ہیں اور فیلڈ میں بھی بابر اعظم ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں۔

- Advertisement -

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ میچ جیتنے پر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، بطور ٹیم بیک ٹو بیک میچ جیتنا کافی اچھی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی انٹرنیشنل کرکٹ بابراعظم کی کپتانی میں کھیلی، بابر اعظم اچھے کھلاڑی کے ساتھ بہترین کپتان ہیں، فیلڈ میں بھی بابراعظم ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں، کوشش یہی ہےکہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت بابراعظم کی بیٹنگ کو سب انجوائے کرتے ہیں، جس طرح بیک ٹو بیک وکٹیں گری تو بابراعظم نے مومینٹم برقرار رکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں