ہفتہ, مارچ 29, 2025
اشتہار

حارث رؤف کی ٹی 20 رینکنگ میں لمبی چھلانگ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں حارث رؤف نے شاندار بولنگ کی جس کی بدولت وہ آئی سی سی ریکنگ میں 5 درجے ترقی پاکر 15ویں نمبر پر آگئے ہیں اس سے قبل وہ 26 ویں نمبر پر براجمان تھے۔

حارث رؤف نے گزشتہ دو میچوں میں شاندار بولنگ کی اور 4 اوور میں 27 رنز دے کر تین وکٹیں اور 4 اوورز میں 29 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر جیکب ڈفی بھی شاندار بولنگ کی بدولت 23 درجے ترقی اپکر کیریئر بیست پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین نے سب سے نمایاں رینکنگ حاصل کی وہ 10 درجے چھلانگ لگا کر 41ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان اور آل راؤنڈر مائیکل بریسویل 12 دجے ترقی پاکر 14ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے ہارڈ ہٹنگ اوپننگ بلے باز ٹریوس ہیڈ ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست رہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے اکیل ہوسین بولنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں