بابر اعظم نے نسیم شاہ اور حارث رؤف کی انجریز سے بحالی کا ٹائم فریم بتا دیا۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور حارث رؤف کی ریکوری ٹائم لائن پر روشنی ڈالتے ہوئے شائقین کو یقین دلایا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے آئندہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے فٹ ہونے کا امکان ہے۔
نسیم اور رؤف دونوں کو 2023 کے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کے سپر فور مقابلے کے دوران شدید چوٹیں آئیں۔ نتیجتاً، انہیں سری لنکا کے خلاف کولمبو میں ہونے والے اہم میچ کے لیے سائیڈ لائن کر دیا گیا جس کی وجہ سے بالآخر پاکستان جمعرات کو ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔
میچ کے بعد پریس سے خطاب کرتے ہوئے بابر نے قومی اسکواڈ میں دو اہم تیز گیند بازوں کی تیزی سے واپسی کے بارے میں امید کا اظہار کیا تاہم نسیم کی بحالی کے بارے میں بات کرتے وقت، بابر زیادہ محتاط تھے انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے پاس نوجوان فاسٹ باؤلر کی واپسی کے لیے کوئی درست ٹائم فریم نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حارث رؤف کی [انجری] بری نہیں ہے اسے تھوڑا سا سائیڈ اسٹرین ہے لیکن وہ ورلڈ کپ سے پہلے ٹھیک ہو جائیں گے مجھے بالکل نہیں معلوم کہ نسیم شاہ کی صحت یابی میں کتنا وقت لگے گا میرے خیال میں نسیم شاہ بھی بعد میں ورلڈ کپ میں ہوں گے، لیکن دیکھتے ہیں۔