اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

حارث رؤف کا گھر پہنچے پر دوستوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف کا گھر پہنچنے پر دوست احباب نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے استقبال کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جہاں قومی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شائقین کرکٹ نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر پرجوش استقبال کیا وہیں فائنل میچ سمیت ٹورنامنٹ میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرکے ماہرین کرکٹ کو حیران کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف کا دوست احباب سے انوکھا استقبال کیا۔

 

حارث رؤف کا گھر پہنچنے پر ان کے اہلخانہ اور دوست احباب نے والہانہ استقبال کیا۔ گاڑی سے اترتے ہی پھول نچھاور اور ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ والد، بھائیوں، رشتے داروں اور دوستوں نے گلے لگا کر انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر دوستوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور فاسٹ بولر کی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

 

اس موقع پر وہاں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ہار جیت ہوتی رہتی ہے، ٹیم کا آپس میں یقین ہونا سب سے اہم ہے۔ کوئی بھی فائنل ہو ہارے پر تکلیف ہوتی ہے لیکن ہم نے فائنل میچ کو فائنل کی طرح کھیلا۔ کسی بھی فیلڈ میں ہوں محنت کرنا پڑتی ہے۔ ہم نے آخر تک جس طرح کارکردگی دکھائی اس پر مطمئن ہیں۔

حارث رؤف کے والد نے کہا کہ ان کے بیٹے نے ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس دی، ورلڈ کپ جیت جاتے تو زیادہ خوشی ہوتی لیکن اللہ کا شکر ہے ٹیم فائنل تک پہنچی اور اچھا کھیلی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پہلے میں حارث کی پڑھائی پر توجہ دیتا تھا اور اسے مارا بھی مگر اب اسے اچھی بولنگ کرکے ٹیم کے کام آنے کا مشورہ دیتا ہوں اور اس سے خوش ہوں۔

اہم ترین

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter