ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

حارث رؤف نے غلطی تسلیم کر لی، پی سی بی کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ بحال کر دیا ۔

پی سی بی نے فاسٹ بولر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ 15 فروری 2024 کو ختم کر دیا تھا۔ یہ فیصلہ دورہ آسٹریلیا 24-2023 کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے سے ان کے انکار کی تحقیقات کی روشنی میں کیا گیا تھا۔

پی سی بی کی ایک کمیٹی کی طرف سے مکمل سماعت کے عمل کے بعد اور معاملے میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کے خیالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حارث کا سینٹرل کنٹریکٹ یکم دسمبر 2023 سے ختم کر دیا گیا ہے اور انہیں 30 جون 2024 تک کسی بھی غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی این او سی جاری نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -

ان کی اپیل کے بعد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے اتوار کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں رؤف کا معاہدہ بحال کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں حارث رؤف کا ایک خط ملا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ غلط فہمی ہوئی تھی جس پر انہوں نے غلط فیصلہ کیا تھا ہمیں ان کا خط تحریری طور پر موصول ہونے کے بعد ہم نے ان کا سینٹرل کنٹریکٹ بحال کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں