اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

حارث رؤف نے حسنین کو بچا لیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ روز پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی ہے۔

یہ میچ اتنا سنسنی خیز رہا کہ دیکھنے والے دل تھامے بیٹھے رہے اور جب محمد حسنین نے اٹھارویں اورر میں 24 رنز دیے تو ایسا لگ رہا تھا جیسے اب انگلینڈ میچ جیت جائے گا، لیکن اگلے اوور میں حارث رؤف نے 2 گیندوں پر 2 وکٹیں لے کر پاکستان کی جیت کو یقینی بنا دیا۔

اگر خدانخواستہ پاکستان یہ میچ ہار جاتا تو، یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ محمد حسنین کے خراب اوور کو اس ہار کا ذمہ دار قرار دے دیا جاتا۔

میچ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی خوشی بھی دیدنی تھی، اس حوالے سے ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا ’حسنین کو حارث رؤف کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔‘ صارف کا مطلب تھا کہ اگر حارث رؤف انگلش کھلاڑیوں کو فوراً آؤٹ کر کے میچ کا پھانسا نہ پلٹتے تو تنقید کی ساری توپیں حسنین کی طرف ہو جاتیں۔

یاد رہے کہ اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 167 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم صرف 163 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی طرف سے حارث رؤف اور محمد نواز نے تین، تین اور محمد حسنین نے دو وکٹیں لیں، سوشل میڈیا پر بھی دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں