جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’کچھ غلطیاں ہوئیں ورنہ نتیجہ ہمارے حق میں آتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ہم نے 20 سے 30 رنز کم بنائے، کچھ غلطیاں ہوئیں ورنہ نتیجہ ہمارے حق میں آتا۔

آسٹریلیا سے پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست ہوئی، فاسٹ بولر حارث رؤف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہدف کا دفاع کرسکتے تھے، کھلاڑیوں نے ہمت نہیں ہاری پوری جان لگائی۔

انجری سے متعلق انہوں نے کہا کہ انجری بتا کر نہیں آتی کبھی ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ میلبرن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستانی پیسرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ معمولی ہدف بھی پہاڑ بنا دیا تھا۔

کینگروز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف حاصل کر کے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس میچ میں پاکستانی بیٹرز نے بھی سست ترین بیٹنگ کی اور نصف سے زائد اوورز میڈن کھیلے۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دوسرا میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ میں جب ک تیسرا اور آخری میچ 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں