اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ہارون رشید پی سی بی کے چیف سلیکٹر مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ہارون رشید کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہارون رشید مینجمنٹ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں جس کے بعد انہیں چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی کے بقیہ ممبران کی تعیناتی بعد میں ہوگی۔

- Advertisement -

افغانستان سے سیریز کے حوالے سے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے سیریز میں دلچسپی نہیں رکھتے، ان سے سیریز حکومت کی اجازت سے ہوگی۔

کوچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ پاکستانی نہیں ہوگا، مکی آرتھر کا چیپٹر بند نہیں کیا تھا اب بھی نہیں ہوا، ان سے بات چیت جاری ہے، جب مکی آئےگا تو اس سےکہوں گا اپنی ٹیم بنائیں، ان سے 90 فیصد معاملات طے پاگئے ہیں۔

سنجم سیٹھی نے کہا کہ امید ہے مکی آرتھر جلد ٹیم کو جوائن کرلیں گے، مکی آئیں تو اپنا کوچنگ پینل خود بنائیں گے۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ اے سی سی کا اجلاس 4 فروری کو بحرین میں ہوگا، بحرین میں کیا موقف ہوگا ابھی نہیں بتا سکتا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ سے متعلق میرا سخت مؤقف ہے، افسوس ہے میرے بعد والوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عامر ریٹائرمنٹ واپس لیتے تو قواعد کے مطاق انہیں ویلکم کریں گے، عامر سلیکشن ثابت کرلیں گے تو پاکستان کیلئے کھیل لیں گے

Comments

اہم ترین

مزید خبریں