تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کروں گا‘

پاکستان کے باکمال گلوکار ، اداکار اور میوزک کمپوزر ہارون شاہد نے کہا کہ اگر سیاست میں آیا تو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کروں گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہمارے مہمان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون شاہد کا کہنا تھا کہ مجھے میوزک سے بہت زیادہ محبت ہے، کبھی نہیں سوچا تھا کہ اداکار بھی بنوں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے میوزک سے بچپن سے ہی بہت زیادہ لگاؤ ہے، میرا ذاتی خیال ہے کہ ڈرامے میں میوزک زیادہ ہونا چاہیے۔

ہارون شاہد کا کہنا تھا کہ’میں عمران خان کو سپورٹ کرتا ہوں، اگر کبھی سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا تو تحریک انصاف میں ہی شمولیت اختیار کروں گا‘۔

اُن کا کہنا تھاکہ ’سیاست کرنے کا دل چاہتا ہے، ہم جیسے لوگوں کی وجہ سے آج صورت حال یہ ہے، آج جسے سلیکٹڈ کہا جارہا ہے، میں نے ہی اُسے سلیکٹ کیا۔ (ووٹ عمران خان کو دیا)۔

ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھے فلائنگ سے بہت زیادہ خوف آتا ہے، پرواز کے وقت میں اپنا ہاتھ پکڑ کر بیٹھ جاتا ہوں‘۔ ایک اور سوال کے جواب میں ہارون کا کہنا تھا کہ میں ایک ہی چپل تین تین شوٹ میں پہن کر چلا جاتا ہوں، ایک بار جب پڑھا تو احساس ہوا کہ لوگ اس (چپلوں) پر بھی نظر رکھتے ہیں۔

ہارون شاہد نے اداکاروں میں فیصل قریشی کو بہترین قرار دیا جبکہ اداکاراؤں میں انہوں نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دی۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں