امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غلامی کے خلاف آواز بلند کرنے والی امریکی خاتون ہیریئٹ ٹبمین کی تصویر امریکی نوٹ پرچھاپی جائے گی۔
ہیریئٹ 1822 میں پیدائشی طورپرغلام پیدا ہوئی۔ اپنی ابتدائی زندگی میں انہوں نے بہت ساری مشکلات اور تکالیف کا سامنا کیا,شاید یہی وجہ تھی کہ انہوں نے غلامی کے خلاف اپنی آواز بلند کی, انہوں نے 13 مہم کے دوران 70 افراد کو غلامی کی دلدل سے نکلنے میں مدد کی۔
ہیریئٹ ٹبمین نے امریکہ میں خانہ جنگی کے دوران یونین آرمی کے لئے بطور نرس، جاسوس، اور رضاکار خدمات انجام دیں۔
ہیریئٹ نے امریکہ میں عورتوں کو ووٹ کا حق دلانے کے لئے تحریک چلائی اور اس تحریک میں انہوں نےعورتوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی اور اسی لئے وہ امریکی جرات اور آزادی کی ایک علامت بن کر اُبھری۔
امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے 20 اپریل 2016 کو اعلان کیا گیا کہ 20 ڈالر کی نوٹ پران کی تصویر سابق صدر اینلاریو جیکسن کی جگہ چھپے گی۔